کراچی سے گلگت تک بڑی ہلچل،کامران ٹیسوری کی چھٹی پر فاروق ستار آپے سے باہر،الطاف حسین کی واپسی کا سچ عیاں!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان الیکشن2026ء کے معرکے میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت عروج پر پہنچ گیا ہے جب تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے بعد اچانک پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا دورہ گلگت بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور مقامی پی پی قیادت کی جانب سے پی آئی اے پر پروازوں کی جلد روانگی کا ملبہ ڈالے جانے کے برعکس اصل اور تہلکہ خیز حقائق کچھ اور ہی نکلے ہیں۔ دفاعی اور انتظامی ذرائع کے مطابق گلگت کے علاقے کھپلو میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، جس کے باعث انتظامیہ نے شدید سیکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو جلسہ عام سے خطاب کرنے سے سختی سے روک دیا تھا۔ 33 نشستوں کی گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کا ہر ضلعے میں امیدوار کھڑا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے پاس امیدوار ہی نہیں مل رہے اور سب سے حیران کن طور پر جہانگیر ترین کی استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) وہاں نون لیگ اور پی پی پی کے سامنے سب سے مضبوط پوزیشن میں ابھر کر سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب، کراچی کی سیاست میں گورنر کامران ٹیسوری کو ہٹائے جانے اور نون لیگ کے نامزد کردہ نہال ہاشمی کے نئے گورنر بننے پر ایم کیو ایم اور فاروق ستار کا پارہ ہائی ہو گیا ہے اور انہوں نے اسے پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ تجزیہ کار الطاف حسین کی واپسی کی افواہوں کو محض سوشل میڈیا کا شوشہ قرار دے رہے ہیں۔




