خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانے کی پیشکش کس نے کی تھی؟وزیر دفاع نے خود بتادیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ماضی میں انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ نواز شریف نے انہیں وزیراعظم بننے کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ میرے بس کا روگ نہیں”۔

وزیر دفاع کے مطابق انہوں نے نواز شریف سے کہا تھا کہ اگر وہ ذمہ داری پوری نہ کر سکے تو بعد میں یہی کہا جائے گا کہ شوقیہ یہ منصب لے لیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا نواز شریف کے ساتھ تعلق انتہائی قریبی اور بھائیوں جیسا ہے، اسی اعتماد کی بنیاد پر انہیں یہ پیشکش کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں بھی انہیں کئی مواقع ملے لیکن ہر بار انہوں نے معذرت کو ترجیح دی۔

خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور مختلف ادوار میں وفاقی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button