کراچی،گٹروں پرحفاظتی جالی لگانے کاکام شروع،اب کوئی بچہ گٹرمیں نہیں گرےگا،مرتضیٰ وہاب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی شہرمیں گٹروں میں حفاظتی جالی لگانے کا سلسلہ شروع ۔ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے کہا ہے کہ اب گٹروں میں بچوں کے گرنے کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ طارق روڈ پر مین ہولز میں ڈھکن کے ساتھ حفاظتی جالی لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پورے شہر میں گٹر کے ڈھکن اور ساتھ حفاظتی جالی لگائی جائے گی، جو180کلو وزن برداشت کرسکتی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ شہری کھلے میں ہولز کی شکایات ہیلپ لائن1334پردرج کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button