وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز اور کراچی منصوبوں پر گفتگو

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ سندھ اور کراچی میں وفاقی حکومت کے تحت جاری اور مجوزہ عوامی فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر ایک قابل عمل اور جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اسے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے جو عوامی فلاح کے منصوبوں میں ہمیشہ ساتھ رہی ہے۔

وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے جبکہ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button