کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک 200 لاوارث لاشیں برآمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں رواں سال اب تک مختلف مقامات سے 200 لاوارث لاشیں ملی ہیں جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، فٹ پاتھ اور دیگر مقامات سے 200 لاشیں ملی جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

حکام کے مطابق ان جاں بحق خواتین و مرد  کی عمریں 25 سے 70 برس کے درمیان ہیں۔ لاوارث لاشوں میں سے کچھ کی تدفین کی جاچکی ہے جبکہ باقی ایدھی کے سرد خانے میں موجود ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال 2026 کے ماہ جولائی کے 4 دنوں میں اب تک 3 مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق یہ جاں بحق تمام خواتین و مرد کی شناخت نہیں ہوسکی یے۔یہ تمام لاشیں لاوارث حالت ملی ہیں۔

ایدھی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری میں 31 مرد۔ 2 خاتون، ماہ فروری میں 23 مرد اور1  خاتون، ماہ مارچ میں 22 مرد اور 3 خواتین، ماہ اپریل میں 30 مرد، ماہ مئی میں 40 مرد، ماہ جون  میں 41 مرد اور 7 خواتین کی لاشیں لاوارث ملیں۔

ایدھی حکام کا کہنا یے کہ ان جاں بحق افراد میں بیشتر بے گھر اور متعدد نشہ کے عادی افراد تھے۔

مزید خبریں

Back to top button