کلوئی کا کمسن طالبعلم حفیظ ہالو بازیاب نہ ہو سکا

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)کلوئی کے قریب گاؤں کمالہو کا رہائشی نویں جماعت کا طالب علم محمد حفیظ ہالو بازیاب نہ ہو سکا، جبکہ نویں جماعت کے امتحانات ختم ہو چکے ہیں اور اس کا تعلیمی سال ضائع ہو گیا ہے۔

حفیظ ہالو کے ورثاء کا الزام ہے کہ کھوسکی پولیس نے ہمارے بچے کو اغوا کر کے لاپتہ کر دیا ہے۔ بچے کی بازیابی کے لیے ورثاء نے سیشن کورٹ بدین میں درخواست دائر کی، جس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی، تاہم بچے کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ایس ایچ او کھوسکی کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ مدعی فریق کے وکیل امیر آزاد پنہور درخواست کی پیروی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بچے کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ بچے کے رشتہ دار اور کلوئی کے صحافی رضا ہالو نے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم کا سال ضائع ہو گیا ہے، اور ہم اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button