شبانہ اعظمی کو کاکروچوں کا احتجاج مہنگاپڑگیا،خطرناک بیماری نے حملہ کردیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ  پی کے)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں، ڈاکٹروں نے انہیں پانچ روز تک آئسولیشن میں رہنے اور آرام کامشورہ دیا ہے۔75سالہ اداکارہ کو102ڈگری بخار ہےجس کے باعث وہ ممبئی میں طلباکے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکیں۔شبانہ اعظمی اس سے قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج میں تین روز تک شریک رہی تھیں۔ وہ نیٹ کے امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت میں سب سے نمایاں شخصیات میں شامل تھیں۔

اداکارہ نے احتجاج کے دوران آنسو گیس کے باعث دمے کے دورے کا بھی بتایا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ انہیلر استعمال کرنے کے بعدانکی طبیعت بہتر ہوگئی۔طلبہ کے احتجاج کو تقریباً ایک ماہ ہوگیا ہے، مظاہرین مبینہ نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر جواب دہی اور بھارتی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔سماجی کارکن سونم وانگچک نے 20 روزہ بھوک ہڑتال ختم کردی ہے، جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے معاملے میں گرفتاریوں اور کیسز کی سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button