پنجاب حکومت کاسانحہ کاہنہ کےبعد1984کے قانون میں ترامیم لانے کافیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)کاہنہ سانحے نے ٹیوشن سینٹرز کی نگرانی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت اجاگر کر دی،سانحے کے بعد حکومت نے1984کے قانون میں ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں ٹیوشن سینٹرز پرحکومت باقاعدہ قانون سازی کرے گی کیونکہ صوبے میں ٹیوشن سینٹرز کی ریگولیشن کا قانون میں خلا ہے،41سال پرانے قانون میں ٹیوشن سینٹرزکا کوئی واضح ذکر موجود نہیں۔سن1984کے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس میں ٹیوشن سینٹرز شامل نہیں لہٰذا ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن اور نگرانی کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔



