پنجاب پیرس بن گیا،کراچی کچرا کنڈی!عید پر مریم نواز کے انقلابی ایکشن نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا جنازہ نکال دیا

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب اور سندھ کے مابین صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تقابلی جائزہ ایک سنسنی خیز صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار شکیل ملک نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں مریم نواز کے انتظامی ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے سندھ حکومت کو کڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کی سخت مانیٹرنگ اور ‘ستھرا پنجاب’ مہم کے باعث اس بار لاہور سمیت پنجاب کے دور دراز اضلاع اور دیہاتوں میں صفائی کا ایسا مثالی نظام دیکھا گیا کہ قربانی کے روایتی تعفن اور بدبو کا نام و نشان تک مٹ گیا، جس سے پنجاب کے شہر پیرس کا منظر پیش کرنے لگے۔ صحافی نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہیلپ لائن ‘1399’ اس قدر فعال ہو چکی ہے کہ شکایت درج کروانے کے بعد محض ایک گھنٹے کے اندر انتظامیہ کی طرف سے چار مرتبہ فالو اپ کالز آئیں اور مسئلہ فوری حل کیا گیا۔

​دوسری طرف، اس انقلابی کارکردگی نے سندھ حکومت کی نااہلی کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عید کے دنوں میں کراچی کے گلی کوچوں میں کچرے کے ڈھیروں اور آلائشوں کے تعفن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس نے کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا۔ تجزیہ کار کے مطابق، میرِ کراچی اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں پر پروپیگنڈے کا الزام لگاتے رہے اور یہ عذر تراشتے رہے کہ لاہور کے ساتھ کراچی کا تقابل نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ فنڈز کی دستیابی کے باوجود سندھ انتظامیہ عوام کو بنیادی ریلیف دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے، جبکہ مریم نواز نے اپنی واضح ترجیحات اور فعال حکمتِ عملی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو دیہاتوں تک کو صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔

​پنجاب کی اس شاندار کامیابی اور کراچی کی بدترین انتظامی ناکامی کی مکمل سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے جرنلسٹ شکیل ملک کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button