اوکاڑہ،ریونیو معاملات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ڈی سی آفس کے لان میں کھلی کچہری

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پرعوامی شکایات کے ازالے کا احسن اقدام، ریونیو معاملات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ڈی سی آفس کے لان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ سمیت ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی۔ شہریوں نے ریونیو، فرد، انتقال اور دیگر ریونیو امور سے متعلق مسائل پیش کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سائلین کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات کیے اور سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات دیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے احکامات کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کے لیے متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر ممکن ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ سائلین کو درپیش مسائل میرٹ پر فوری حل کیے جائیں

مزید خبریں

Back to top button