جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ سے ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں شاندار عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس مسرت ہلالی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئیں۔ ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی جبکہ بعض ججز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

فل کورٹ ریفرنس کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان کا خصوصی پیغام ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے پڑھ کر سنایا۔ پیغام میں جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہیں اور عدلیہ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پیغام میں سپریم کورٹ کے اہم آئینی مقدمات میں ان کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا، جن میں فوجی عدالتوں سے متعلق مقدمات میں ان کی قانونی آرا اور فیصلے شامل ہیں۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار نے جسٹس مسرت ہلالی کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کی منظوری کے عمل میں مزید تاخیر نہ کی جائے تاکہ عدالتی نظام مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے۔

مزید خبریں

Back to top button