جسٹس بابر ستار کو 30 روز میں سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کو 30 روز میں سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔

جسٹس بابر ستار کو دیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر کینسل کیا، آپ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلہ ہو چکا ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آپ کو گھر خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دیا جاتا ہے، نوٹس کی مدت گھر کینسل ہونے کی تاریخ 3 جولائی سے شروع ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں گھر نہیں لیا اور اسلام آباد کا گھر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button