ڈہرکی کے قریب خاتون کے قتل کیس میں پیش رفت، چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

ڈہرکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ)ڈہرکی کے نزدیک ریٹی تھانے کی حدود میں ایک عورت کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پولیس کی شکایت پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں ملزمان کے طور پر مقتولہ عورت شہناز کوش کے رشتہ دار نواب کوش، ساہورو سوالی کوش، دلدل کوش، جمعو کوش، عاشق کوش اور دیگر شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مل کر شہناز کوش کو قتل کیا اور اس کا جنازہ انور شاہ قبرستان میں دفن کر دیا۔ڈی ایس پی او باوڑو کے مطابق ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور جلد مزید ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔گرفتار ملزم نواب کوش نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بھانجی شہناز کوش کو مبینہ "کارجنہ” الزام کے تحت قتل کیا اور اس کا جسم دفن کیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button