پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کی جانب سے 5 جولائے کو بھٹو کی پھانسی کے دن کو سیاہ دن کے طور پر منایا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن ہے جب عوام کے دیے گئے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر رات کی تاریکی میں جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ آمریت نے یہ سمجھا کہ وہ عوام کی آواز کو دبا دیں گے، لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بڑی تعداد میں جمہوریت پسند کارکنان کی دی گئی قربانیوں نے یہ ثابت کیا کہ آمرانہ سوچ سے کبھی بھی حق اور عوامی حاکمیت کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

آج 49 سال بعد بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور کارکنان کا عزم آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کے حق کا ہر قیمت پر دفاع قائم رکھنا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ٹھٹہ، سٹی ٹھٹہ، یوٗتھ ٹھٹہ، لائرز فورم، کلچرل ونگ اور جیالوں و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے ضلعی آفس سے ڈاکٹر گلی تک ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی۔

ریلی میں شریک جیالوں اور ذیلی تنظیم کے کارکنان نے آمر جنرل ضیاء الحق کے خلاف شدید نعرے بازی کی

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی نے ریلی کی قیادت کی۔ تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو، جنرل سیکریٹری منور ہلایو، سابق میونسپل چیئرمین ممتاز میمن، سٹی صدر عبدالعزیز پکھیڑو، نورحسن سرکی، بھورو سرکی، آچار سومرو، اشتیاق بشیر قریشی، حاجی ناہیو، چانگ برادری اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button