پنجاب میں16سال کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ڈرائیونگ پرمٹ ملنا شروع

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)16سال کی عمر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئےجووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ والدین کی اجازت کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس پرمٹ کے حصول کے لیے اسمارٹ کارڈ یا ب فارم لازم ہو گا۔چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا کہ یہ پرمٹ صرف موٹر سائیکل چلانے کے لیے ہوگا، جس پر125سی سی تک موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانے کی اجازت ہو گی۔ٹریفک ترجمان نے مزید کہا کہ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے سائن اور روڈ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو موقع پر ڈرائیونگ پرمٹ جاری کر دیا جائے گا۔اس پرمٹ کی سالانہ فیس 500 اور 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ ڈرائیونگ پر ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سنگین اور متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر ڈرائیونگ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے اور ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button