بمرا نے ٹی ٹونٹی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل 2026 میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو وہ شاید کبھی یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔

بمراہ نے 13 میچز میں 294 رنز دے کر صرف 4 وکٹیں حاصل کیں، ان کی باؤلنگ اوسط 102.50 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا۔

رپورٹس کے مطابق مخالف بیٹرز نے بمراہ کے خلاف محتاط حکمت عملی اپنائی، جس کے باعث وہ رنز روکنے میں تو کامیاب رہے مگر وکٹیں حاصل نہ کر سکے۔

مزید خبریں

Back to top button