تنویرالیاس کی آئی پی پی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، راناثنااللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر راناثنااللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے ، تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست میں سرگرم تھے، تنویر الیاس کے جانے سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کے نقصان کا فائدہ ن لیگ کو ہوسکتا ہے، فیصل واوڈا انقلابی لیڈر ہیں، بعید نہیں کہ وہ انقلاب لانے کیلئے ایسی باتیں کریں، فیصل واوڈا کی انقلابی جدوجہد جاری ہے، اللہ کرے وہ لے آئیں، وزارتوں میں تبدیلی حکومت میں تبدیلی نہیں، وزارتوں میں تبدیلی وزیراعظم کا اختیار ہے، کابینہ میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ حکومت کی تبدیلی نہیں ہے، ایسی باتیں کرنیوالے خود کہتے ہیں کہ ان کا صرف اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم کسی کی وزارت کی کارکردگی سے خوش نہیں تو تبدیل کرنا ان کا اختیارہے، پاکستان میں جس وجہ سے حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں اس کا کوئی ثبوت پیش کرے تو ہم اسے دیکھیں گے، کسی کی رائےپر ہم ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی، کسی کی رائےپر کوئی تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہناتھا کہ اسحاق ڈارکا نام اسکینڈل سےجوڑنا بے بنیاد ہے، جس کیس کا حوالہ دیا جارہا ہے اس میں اسحاق ڈار کے حوالے سے ثبوت دیا جائے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے، مسلم لیگ ن یا حکومت کا کیس پر اثر اندا ہونے کا ثبوت پیش کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button