امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان تاریخی مذاکرات کا آغاز

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی صدارت میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع ہوگئے۔

واشنگٹن میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں لبنان اور اسرائیل کے سفیر  اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ دونوں ملکوں کے سینیر حکام کے درمیان 40 برسوں میں ہونے والا پہلا باضابطہ رابطہ ہے ۔

مذاکرات کے اہم نکات میں جنگ بندی کو یقینی بنانا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا، اور ایک وسیع تر امن معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔

 تاہم، دونوں فریق ان نکات کو بالکل مختلف نقطۂ آغاز سے دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث کسی مشترکہ نتیجے تک پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں جاری مذاکرات ایک تاریخی موقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئندہ چند گھنٹوں میں تمام پیچیدگیاں حل ہونا ممکن نہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ فریقین کم از کم آگے بڑھنے کا عمل شروع کریں گے اور پیش رفت کی سمت قدم اٹھائیں گے۔

دوسری جانب لبنان کا کہنا ہے کہ وسیع مذاکرات سے پہلے لبنان مکمل فائر بندی چاہتا ہے ۔ جب کہ اسرائیلی فوج کا لبنان سے انخلا بھی لبنان کے مطالبات میں شامل ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button