اسرائیلی فوج کا لبنان سرحد کے قریب ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد جنوبی لبنان کے قریب کئی ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے قبل نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور ڈرون لبنان سے متصل سرحدی علاقے کے قریب اسرائیلی علاقے میں گر گیا۔

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فورسز نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ ڈرون اسرائیلی حدود میں کیوں اور کیسے گرا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرحدی کشیدگی کے تناظر میں حزب اللہ نے بھی جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، تاہم دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں

Back to top button