ٹرمپ کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیئے،اسرائیلی عہدیدارکادعویٰ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)الجزیرہ کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینل12نے ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کی درخواست کے بعد ایران کے خلاف کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر حملے جاری رہے تو اسرائیل بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنائے گا۔سینئر اسرائیلی عہدیدار کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں آئندہ چند روز کے دوران پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ شب اسرائیل کے لبنان پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران پر حملہ کیا ، ایران نے بھی اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کی ۔



