حزب اللہ کے ایف پی وی ڈرونز سے بچاؤ کیلئے اسرائیلی فوج نے حفاظتی جال نصب کرنے شروع کردئیے

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی فوج جنوبی نے لبنان اور شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے فرسٹ پرسن ویو (ایف پی وی) ڈرونز کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوجی گاڑیوں اور چوکیوں پر حفاظتی جال لگانے شروع کر دیے۔

فوج کے مطابق اب تک ایک لاکھ 58 ہزار مربع میٹر جال فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ مزید ایک لاکھ 88 ہزار مربع میٹر جال خریدنے کا کام جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر حاصل کیے گئے جال کا رقبہ تقریباً 20 فٹبال میدانوں کے برابر بنتا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ یہ جال گاڑیوں اور فوجی تنصیبات پر نصب کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button