اسلام آباد پولیس میں ملازمت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15جولائی تک توسیع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی پولیس میں بھرتی کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی کیونکہ ملازمت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں جن کی آخری تاریخ 8 جولائی رکھی گئی تھی۔

History

انتظامیہ نے خواہش مندوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 8 جولائی سے 15 جولائی کردیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ جن لوگوں نے تاحال اپلائی نہیں کیا ان کیلئے ایک اور موقع ہے کہ وہ درخواست جمع کرائیں اور پاکستان کی سب سے بہترین پولیس فورس اسلام آباد پولیس کو جوائن کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنے کا موقع نا گنوائیں-

مزید خبریں

Back to top button