اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری، دارالحکومت 3 حلقوں میں تقسیم ہوگا


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کی منظوری دے دی، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا۔
منظور شدہ نظام کے مطابق اسلام آباد کی ہر کونسل کا الگ میئر ہوگا، جبکہ ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
جنرل کونسل میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی، جس سے مقامی حکومت کے نظام میں مختلف طبقات کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بل منظوری کے لیے کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔