پاکستان کا 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان افراد میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانوی جہاز “MMA Valour” نے سمندر سے ریسکیو کیا تھا، جب ان کی کشتی حادثے کے بعد راستہ بھٹک گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22 ایرانی عملے کے ارکان بھی اس گروپ کا حصہ ہیں جو جہاز “Lenore/Davina” پر موجود تھے اور حال ہی میں امریکی حکام کی کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے تھے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق یہ تمام افراد آئندہ چند روز میں کراچی کے راستے اپنے وطن روانہ کیے جائیں گے۔ اس عمل کے دوران پاکستان ایران، امریکہ اور برطانیہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ان کی محفوظ اور بروقت واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی و عالمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button