مسئلہ فلسطین او آئی سی اور مسلم امہ کے اجتماعی شعور کا مرکزی محور ہے، اسحاق ڈار

نیو یارک(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
او آئی سی کمیٹی برائے فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ رکنی کمیٹی پر فلسطینی عوام کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت متحرک کرنے کی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
نائب وزیراعظم کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال فوری اور مسلسل توجہ کی متقاضی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے غزہ کے تنازع کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو درپیش صورتحال کے تناظر میں او آئی سی کمیٹی کو سیاسی اور سفارتی سطح پر اپنی کوششیں مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔



