اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، ’امن کیلئے سفارت کاری ہی واحد راستہ‘

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Back to top button