اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے سمیت اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے مکہ دفاعی معاہدے سمیت اہم امور پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی گفتگو میں امریکا اور ایران کی صورتحال میں حالیہ پیشرفت اور مشرقی یروشلم کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع یروشلم سے متعلق حالیہ وزارتی اجلاس کا حوالہ دیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر تشکر کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور انیتا آنند نے دونوں گفتگو باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button