اسحاق ڈار اور سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر عزت مآب نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  کے بعد تازہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا،  مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی سفیر نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button