دوبارہ حملے ہوئے تو جنگ مشرقِ وسطیٰ سے باہر جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

یہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران کے خلاف دوبارہ حملے کیے گئے تو جنگ کا دائرہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو وہ دوبارہ حملوں کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے یہ اقدام مؤخر کر دیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں امریکا اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی “اسٹریٹجک ناکامیوں” کے باوجود دوبارہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ بیان کے مطابق اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات عالمی سطح تک جا سکتے ہیں۔

ایرانی بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اب تک اپنی مکمل دفاعی صلاحیت استعمال نہیں کی، جبکہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود تہران پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button