امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔
ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔



