امریکا اور ایران میں بات چیت کا نیا دور پیرکو اسلام آباد میں ہوگا،ایرانی حکام

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔
امریکی نشریاتی ادارےسی این این کےمطابق امریکا نے ایران مذاکرات کےشیڈول کی تصدیق نہیں کی،دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہابدھ تک معاہدہ نہ ہوا توہوسکتا ہےجنگ بندی میں توسیع نہ کروں،بدقسمتی سےہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑےگی،
اُدھر ایران کی جانب سےپابندی ہٹانے کےبعد آبنائےہرمزپرآمدورفت کا آغازہوگیا،آبنائے ہرمزپرکنٹینرز اور آئل ٹینکرزکی لائن لگی ہوئی ہے،ٹینکرز کی لمبی کانوائے آبنائے ہرمز سے گزر رہی ہے۔
ایران نےاپنی فضائی حدود کاایک حصہ کمرشل پروازوں کیلئےکھول دیا،ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملک کےمشرقی حصے سے بین الاقوامی پروازوں کو گزرنےکی اجازت ہوگی۔



