اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو


اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک-ازبک تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔