ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں، حقوق برقرار رہنے چاہئیں، ایرانی صدر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں، ایران کے حقوق بر قرار رہنے چاہئیں۔

سوشل میڈیاپر پیغام پر جاری پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایک حکومت کیلئے ایٹمی ہتھیار، اور دوسری پر جنگ مسلط، کیا کچھ عالمی رہنماؤں کا ضمیر مر چکا ہے۔

دوسری جانب ایرانی آرمی چیف نے بھی دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔

ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تہران افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کو قبول نہیں کرے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے وعدوں کی تردید کی ہے، باوجود اس کے کہ امریکا اس کے برعکس دعوے کر رہا ہے۔

رضائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ تہران افزودگی کو مکمل طور پر ختم کرنے یا اپنے پُرامن جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق کسی بھی تجویز کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے، کیونکہ یہ اس کے لیے ایک سٹریٹجک ریڈ لائن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم ذخیرہ حوالے کر دے گا، اور اب انہوں نے لکھا کہ امریکا تمام نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کر لے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے، افزودہ یورینیم ہمارے لیے ایرانی سرزمین جتنا مقدس ہے اور اسے کسی بھی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button