وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

تہران(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارت خارجہ پہنچنے پر محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر محسن نقوی اور عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران تعلقات اور امریکا سے معاہدے کے بد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج تہران پہنچنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے دورے میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔محسن نقوی اسلام آباد ایم او یو پر مبارکباد اور اگلے مرحلے سے متعلق خصوصی بات کریں گے۔گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے تھے۔



