عمان کیساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر تعاون پر اتفاق ہوگیا،ایرانی وزارت خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمان کیساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر تعاون پر اتفاق ہوگیا، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے پر عمان کیساتھ اتفاق ہوا ہے اور اس حوالے سے مشترکا اعلامیے کو فائنل کردیا گیا۔



