کیئر سٹارمر نے جنگ میں امریکا، اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کیا، ایرانی سفیر

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کیا، جس کے بعد ان پر نااہلی کے الزامات عائد کیے گئے اور دباؤ کے باعث انہیں مستعفی ہونا پڑا۔

اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ کیئر سٹارمر کے استعفے کے بعد نئے برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکا کو فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی، جبکہ ایران سے برطانوی سفارتکاروں کو بھی واپس بلا لیا گیا۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ان حالات کے تناظر میں کیئر سٹارمر کا استعفیٰ اور اس کے بعد کیے جانے والے اقدامات کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں اور انہیں مشکوک قرار دیا جا سکتا ہے۔

ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں برطانوی قیادت کی تبدیلی اور اس کے بعد ایران سے متعلق پالیسی میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔

مزید خبریں

Back to top button