امریکا نے ایم او یو کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ایران بھی پابند نہیں رہے گا، ایران

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی طرف سے ایم او یو کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ایران بھی ایم او یو کا احترام ترک کر دے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر سعید ایراوانی نے کہا امریکا نے 7 اور 8 جولائی کو ایرانی جزیرے اور جنوبی شہروں پر حملے کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم او یو کے باوجود امریکا وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا تو ایران بھی ایم او یو کو نظر انداز کرنے پر مجبور ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button