آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے دوران حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاسداران انقلاب

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنازے کی تقریبات کے دوران ایران پر کسی قسم کا حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوجی یونٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مخالفین جنازے کے موقع پر کسی بھی کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر غور کریں، کیونکہ ایران کسی بھی حملے کا سخت ردعمل دے گا۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، جس میں متعدد ممالک کے اعلیٰ حکام اور وفود کی شرکت متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد میت کو مختلف شہروں سے گزارے جانے کے بعد مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جبکہ جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نمازِ جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جسدِ خاکی کو تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس خبر میں شامل سکیورٹی سے متعلق بیانات ایرانی حکام کے مؤقف پر مبنی ہیں، جبکہ ان پر امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button