آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، ایران

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نئے بحری انتظام میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے الزام تراشی پر مبنی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کسی بھی صورت ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر حقیقی پوسٹس کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا، یہ محض بیان بازی کی جگہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button