بھارتی کبڈی کے کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرٹیم سلور میڈل سے محروم

دہلی(جانوڈاٹ پی کے)ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال سے بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایکشن بھارتی کبڈی کھلاڑی برجندرا سنگھ چودھری کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیا گیا ہے

27 اپریل کو سانیا ایشین بیچ گیمز میں بھارتی کبڈی پلیئر کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت ٓآنے پر بھارتی کبڈی ٹیم سے جیتا گیا سلور میڈل واپس لے لیا گیا ہے۔

برجندرا سنگھ کے خلاف مزید کارروائی انٹرنیشل کبڈی فیڈریشن کی طرف سے متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button