ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیر صدارت جشنِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیرِ صدارت جشنِ آزادی تقریبات کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں سکولوں اور کالجز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ 14 اگست کو شایانِ شان اور پروقار طریقے سے منانے کے لیے سرکاری دفاتر اور اہم عمارات پر لائٹنگ، بیوٹیفکیشن پانچ صفائی ستھرائی کے لیے تمام محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ 13 اور 14 اگست کی رات کو جشن آزادی کے سلسلہ میں شاندار آتش بازی بھی کی جائے گی اور مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی سی آفس میں منعقد ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ جشنِ آزادی کی تیاریوں اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جائے اور تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔



