جمائمہ گولڈ سمتھ دوسری مرتبہ دلہن بننے کو تیار : صدیق جان کا بڑا انکار

لاہور:​خصوصی رپورٹ: (جانو ڈاٹ پی کے)​برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی دوسری شادی کے حوالے سے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق 52 سالہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے 62 سالہ سوئس ارب پتی کیمرون اوریلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کیمرون اوریلی ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے دونوں کے درمیان گہرے مراسم استوار ہیں، واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ 1995 سے 2004 تک عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہیں اور ان کے دو جواں سال بیٹے قاسم اور سلیمان بھی ہیں، اس خبر کے سامنے آتے ہی پاکستان میں تحریک انصاف کے حامیوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ وہ آج بھی جمائمہ کو ‘بھابھی’ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو نے بھی طوفان برپا کر رکھا ہے جس میں معروف یوٹیوبر صدیق جان سے ایک خاتون اینکر نے فرمائش کی کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگائیں، تاہم صدیق جان نے دو ٹوک الفاظ میں نعرہ لگانے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ کسی کی انگلی اٹھانے یا فرمائش پر اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے پابند نہیں ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ہی ایسا کریں گے، جس پر سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا کسی سے زبردستی حب الوطنی کا ثبوت مانگنا درست عمل ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل حالات بھی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ایران کی جانب سے بھیجی گئی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ابنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور عالمی تجارتی گزرگاہوں کا تحفظ اولین ترجیح ہوگا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں تناؤ کی لہر تاحال برقرار ہے اور امریکہ ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے حوالے سے کسی بڑے فیصلے کی تیاری کر رہا ہے۔

​صحافی: سید عمران شفقت

وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button