عمران خان کو برطانوی وزیر خارجہ کی بڑی آفری،علیمہ خان کا انکشاف

راولپنڈی(jano.pk)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو برطانوی وزیر خارجہ نے آفر دی تھی۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان کو ایک بار پھر آفر دی گئی ہے،محسن نقوی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آفر کے حوالے سے پوچھنا ہے تو وہ برطانوی وزیر خارجہ سے پوچھ لیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدلیہ کے اندر انصاف پسند ججز بکنے والے ججز کا محاصرہ کریں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق رواں ہفتے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ16اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر کیس کی سماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جج50 سال کی سزا بھی سنا دیں تو فرق نہیں پڑتا کیونکہ عمران خان پہلے ہی بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کے باعث لاکھوں پاکستانی بیرون ملک جا چکے ہیں، خاص طور پر پنجاب اور خیبرپختونخوا سے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں نہ لگنے کی وجہ سے روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں جبکہ عدالتیں کرپٹ عناصر کو تحفظ دے رہی ہیں۔



