پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر،آر ایس ایف کے تحت20کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی

1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو گا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیے جانے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا، جبکہ پاکستان اگلی قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی عائد کردہ شرائط بھی مکمل کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button