نئی دہلی میں 5 منزلہ ہاسٹل زمین بوس، 7 طلبہ ہلاک، 50 تک افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 طلبہ ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 11 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکالا جاچکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق 30 سے 50 طلبہ اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوسکتے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
BREAKING | Delhi
A five-storey building has collapsed in Satya Niketan, Moti Bagh, near Delhi University’s South Campus.
The structure, a boys’ paying guest accommodation known as Hostel Daze, came down on Sunday afternoon. Several students are feared trapped under the debris.… pic.twitter.com/ywdzxJpug6— pardeep jakhar (@jakharpardeep) September 6, 2026
ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع تھا اور وہاں مرمتی کام بھی جاری تھا۔ حکام مرمتی کام کو عمارت منہدم ہونے کی ممکنہ وجہ قرار دے رہے ہیں، تاہم حادثے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہاسٹل کی عمارت کے منہدم ہونے کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں عمارت کے اچانک گرنے کے بعد ایک دکاندار کو اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



