ایران نے ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے متعلق دعویٰ مسترد کر دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے دعوے کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اہم بحری گزرگاہ بدستور ایران کے انتظام و کنٹرول میں رہے گی۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان نامکمل اور زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کی نگرانی، بحری راستوں کا تعین اور انتظامی اختیارات مکمل طور پر ایران کے پاس رہیں گے۔
ایرانی حکام کے اس مؤقف کو خطے میں جاری سفارتی اور عسکری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کیلئے انتہائی حساس گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔



