ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو فارسی خلیج سٹریٹ اتھارٹی سے منسلک ایک ای میل ایڈریس سے پیغام موصول ہوگا جس میں آمد و رفت کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے بعد جہازوں کو ان ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ہی انہیں گزرنے کی اجازت دی جائے گی، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر اپنا کنٹرول سخت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ اور بحری راستے تک رسائی کے حوالے سے متضاد اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔



