پنجاب کے53ایڈیشنل سیشن اور10سینئر سول جج تبدیل
لاہور،گجرات،شیخوپور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ سمیت پورے صوبے میں تبادلے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے53ایڈیشنل سیشن اور10سینئر سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے سینئر سول ججوں میں محمد سعید کو لاہور ، شکیل احمد کو رحیم یار خان سے ساہیوال ، محمد عارف خان نیازی کو ساہیوال سے لاہور ، محمد نوازش خان چودھری کو ڈی جی خان سے ننکانہ صاحب ، مصنف علی جوئیہ کو لاہور سے ڈی جی خان ، محمد عثمان غنی کو ننکانہ سے سرگودھا ، محمد امین شہزاد کو سرگودھا سے فیصل آباد ، شبانہ حمید مغل کو ساہیوال سے پاکپتن شریف ، غلام اکبر کو پاکپتن سے ساہیوال اور محمد جمیل کو فیصل آباد جبکہ تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں محمدقمر الزمان بھٹی کو پنڈ غیب سے چنیوٹ ، راشد نواز کو بہاولپور سے میانوالی ، محمد سلیم اقبال کو بہالپور سے جھنگ ، سرفراز علی مرزا کو احمد پور ایسٹ سے ڈی جی خان ، ذوالفقار احمدنعیم کو چکوال سے قصور ، محمد عارف مجاہد کو چکوال سے مظفر گڑھ ، امتیاز ندیم کو چنیوٹ سے پنڈ غیب ، شیخ محمدنوید بابر کو ڈی جی خان سے احمد پور ، محمد پرویز نواز کو فیصل آباد سے لیہ ، امجد علی کو فیصل آباد سے سرگودھا ، امتیاز احمد کو جڑانوالہ سے جہلم ، محمدممتاز کو جڑانوالہ سے فیروز والہ، تجمل حسین کو گوجرانوالہ سے وہاڑی، شاہد صادق کو گجرات سے لاہور ، افتخارالنبی کو جھنگ سے بہاولپور ، فرزانہ شہزاد کو قصور سے چکوال ، شکیل احمدسپرا کو چونیاں سے بھلوال،وسیم احمد کو چونیاں سے کہروڑ پکا ، احمد کامران کو خوشاب سے میانوالی،محسن علی خان کو لاہور سے ملتان ، رانا عمران شفیع کو لاہور سے جڑانوالہ،سید اظہر علی جعفری کو لاہور سے گجرات ، شمائلہ یعقوب سدھو کو لاہور سے ننکانہ،نوید الرحمان کو لیہ سے فیصل آباد ، سردار فیصل نبی خان داھر کو کہروڑ پکا سے چونیاں ، کاشف قیوم کو دنیا پور سے جتوئی ، عمران رشید کو میانوالی سے ملتان ، سائرہ نورین کو ملتان سے کوٹ ادو ، نوید باری کو ملتان سے میانوالی ، سیف اللہ کو ملتان سے لاہور ، حسن عباس سید کو ملتان سے حسن ابدال ، طاہر خلیل کو مظفر گڑھ سے لاہور ، سید احسن محبوب بخاری کو جتوئی سے دنیا پور ، آصف علی رانا کو کوٹ ادو سے ملتان ، ملک امان اللہ خان کو کوٹ ادو سے دیپالپور ، انجم ممتاز ملک کو ننکانہ سے راجن پور ، جان محمد سجاد کو ننکانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عظمیٰ فرناز کو نارووال سے شیخوپورہ ، ملک محمد لطیف کو راجن پور سے لاہور ، سعید اختر کو شیخوپورہ سے میانوالی ، محمد عمر کو شیخوپورہ سے وہاڑی ، سیف اللہ سوہل کو فیروز والہ سے لاہور ، محمود الحسن بھٹی کو فیروز والہ سے لاہور ، عبدالحفیظ بھٹہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ننکانہ ، محمد یاسر حیات کو وہاڑی سے شیخوپورہ ، رانا عبدالحکیم کو میانوالی سے ملتان ، محمد واجد منہاس کو وزیر آبا دسے چونیاں،مظفر علی انجم کو سرگودھا سے فیصل آباد ، زاہد محمود کو حسن ابدال سے جام پور،ممتاز احمد کو بہاولپور سے کھاریاں ، منور حسین کو وہاڑی سے فیروز والہ،محمد اشرف کو کھاریاں سے بہاولپور اور رضوان الحق کو جہلم نام شامل ہیں۔



