برطانیہ میں گرمی2700’’گورے‘‘کھاگئی،ماہرین کی رپورٹ نے رونگٹے کھڑ کردیئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مئی اور جون کے دوران پڑنے والی شدید گرمی کی لہروں کے باعث انگلینڈ اور ویلز میں ممکنہ طور پر تقریباً2,700افراد جان کی بازی ہار گئے۔امپیریل کالج لندن، برطانیہ کے محکمہ موسمیات اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے مشترکہ تجزیے میں اندازہ لگایا ہے کہ رواں سال مئی اور جون میں آنے والی غیر معمولی گرمی کے دوران ہزاروں اضافی اموات ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 21 سے 29 مئی کے درمیان شدید گرمی کی پہلی لہر کے دوران تقریباً 550 افراد جان سے گئے، جبکہ 18 سے 28 جون کے دوران آنے والی دوسری اور زیادہ شدید گرمی کی لہر میں تقریباً 2,200 افراد کی اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔



