جشنِ معرکۂ حق آل سندھ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز،حبیب الیون کی کامیابی

میرپورخاص(شاھدمیمن /جانوڈاٹ پی کے)جشنِ معرکۂ حق آل سندھ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، حبیب الیون کی کامیابی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو (گاما اسٹیڈیم) میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میرپورخاص کے زیرِ اہتمام کھیلے جانے والے جشنِ معرکۂ حق آل سندھ فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی نمائشی میچ میں حبیب الیون ٹنڈوالہیار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محراب الیون میرپورخاص کو صفر گول کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی فاتح ٹیم کے انس اور نعمان نے 1,1 گول اسکور کیا افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی تھے جبکہ اسحاق ناریجو، فیصل خان زئی، ملک محمود صابری،واحد حسین پہلوانی، سلیم بلوچ، امام بلوچ، ناصر بلوچ، رضی انصار اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلیم خان نے مہمانِ خصوصی کا تعارف ٹیم کے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ کھیل نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، فٹبال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور ایسے ٹورنامنٹس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ملتا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میرپورخاص کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہیں گے کھیلے گئے میچ میں زبیر بلوچ نے سینٹر ریفری جبکہ واحد بلوچ اور ندیم عباسی نے سائیڈ ریفری کے فرائض انجام دیئے منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے مختلف ٹیمیں شریک ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button